سعودی حکام کا مسجد الحرام ،مسجد نبویۖ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ

ریاض : سعودی حکام نے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ آنیوالے نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں سعودی عرب و دیگر ممالک سے مسلمان عمرے و نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ آتے ہیں، رش کے باعث سعودی حکام نے تمام افراد کو ماسک پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میںماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ ملے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کیا گیا ہے، اسی طرح زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کیلئے وسیع و عریض مساجد کے کچھ گیٹ مختص کئے گئے ۔

Author