مسجد نبویۖ میں ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 67 ہزار زائرین کی آمد

مدینہ منورہ: مسجد نبویۖ میں ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 67 ہزار سے زائد زائرین کی آمد ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد نبویۖ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ۖمیں 55لاکھ 67ہزار 84نمازی اور زائرین کی آمد ہوئی۔بیان کے مطابق حرم نبوی ۖمیں آنے والوں میں 12ہزار 744بزرگ اور معذور افراد بھی شامل تھے۔ ادارے کے مطابق اس دوران 5لاکھ 81ہزار 806افراد نے روضہ رسولۖپر حاضری دی جبکہ ریاض الجنتہ میں ایک لاکھ 50ہزار 912مرد اور ایک لاکھ 15ہزار 484خواتین نے نماز ادا کی۔بیان کے مطابق مسجد نبوی ۖمیں موجود لائبریری سے 11ہزار 753افراد نے استفادہ کیا جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں 3ہزار 763افراد آئے۔

Author