سپانسر شپ سکیم ،حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 25ہزارکے کوٹے پر اب تک صرف 3161درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھی سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 10دن کی توسیع کی گئی تھی جبکہ حج بدل پر 5سالہ پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

Author