بھارت، اروند کیجریوال کی گرفتاری ، عام آدمی پارٹی کا (آج) احتجاج کا اعلان

نئی دہلی : وزیراعلی دہلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف عام آدمی پارٹی نے (آج) اتوار کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف عام آدمی پارٹی نے (آج) اتوار کو احتجاج کا اعلان کیا ہے، پارٹی رہنماء گوپال رائے نے کہا ہے کہ (آج) دہلی کے رام لیلا میدان میں کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلی کو الزامات کی بنیاد پر جیل میں ڈالا گیا ہے، احتجاج میں راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور فاروق عبداللہ سمیت دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرمنصفانہ ہے، ایجنسیاں اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Author