والد کو لوگوں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے: تزین حسین

سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ تزین حسین نے مداحوں کو والد کی صحت بارے آگاہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میرےوالد ہمیشہ سے ہی بہت نرم مزاج انسان ہیں، اس لیے جب بھی مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو والدہ کی ڈانٹ سے ڈر لگتا تو ہم اپنے والد کے پاس چلے جاتے۔اداکارہ نے بتایا کہ والد بہت مہذب انسان ہیں اور اُنہوں نے ہم بچوں میں اپنی یہ تمام خصوصیات منتقل کی ہیں۔اُنہوں نے والد کی صحت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیمنشیا کا شکار ہیں اور کچھ عرصے پہلے انہیں سینے میں انفیکشن ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت کافی خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔تزین حسین نے بتایا کہ اس وقت ہم نے لوگوں سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی اور مداحوں کی دعاؤں سے وہ خود چل کر اسپتال سے گھر واپس آئے اور اب وہ ٹھیک ہیں مگر ان کی طبیعت تھوڑی ناساز رہتی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ ڈیمنشیا کی وجہ سے والد کی یادداشت متاثر ہو رہی ہے اورکبھی کبھی اُنہیں لوگوں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔

Author