بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کی فروری میں چینی انٹربینک بانڈ ہولڈنگز میں اضافہ

شنگھائی: گزشتہ ماہ فروری میں بیرون ملک مقیم اداروں کی چینی انٹربینک بانڈز کی ہولڈنگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پیپلز بینک آف چائنہ شنگھائی ہیڈ آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر تک بیرون ملک قائم اداروں کےپاس چین کی انٹربینک مارکیٹ میں بانڈزکی مالیت 39.5 کھرب یوآن (تقریباً 556.3 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار میں جنوری کے آخر سے 80 ارب یوآن کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں تین نئے بیرون ملک قائم سرمایہ کارادارے چین کی انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں داخل ہوئے، جس سے انکی کل تعداد1 ہزار 128 ہوگئی۔

Author