چین کے نائب وزیراعظم کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

بیجنگ: چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شیوشیانگ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدرماساتسوگو اسکاوا سے ملاقات کی۔
پیرکو بیجنگ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن،نائب وزیراعظم ڈنگ نے کہا کہ چینی معیشت عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن ہے اور یہ کہ ہماری ملکی معیشت نے متعدد مشکلات اور چیلنجز پر قابو پالیا ہے اورمضبوط اور بھرپور اقتصادی بحالی کا عمل جاری ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین اعلیٰ معیارکی ترقی کو فروغ دینے،اعلیٰ سطح پراقتصادی کھلے پن اور اقتصادی عالمگیریت کو فعال طور پر فروغ دینے اورنئی ترقی کرتے ہوئے سب کے لیے نئے مواقع پیدا کرےگا۔
ڈنگ نے چین اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان طویل المدتی اور مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اصلاحات اور کھلے پن کے عمل میں اے ڈی بی کی مسلسل شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور اے ڈی بی کو ماحولیاتی تحفظ، ماحول دوست اور کم کاربن ترقی، عمررسیدہ افراد کی نگہداشت اور طبی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔

Author