ڈرون ورلڈ کانگریس چینی شہر شینژین میں مئی میں منعقد ہو گی

شینژین: 8ویں ڈرون ورلڈ کانگریس 24 سے 26 مئی2024 تک چین کے جنوبی شہر شینژین میں منعقد ہو گی۔
کانگریس کے منتظمین نے بتایا کہ “کم بلندی کی معیشت، مستقبل “کے تھیم کے تحت ہونے والی کانگریس میں ملک اور بیرون ملک سے اس شعبہ سے متعلقہ تقریباً 500 کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔
منتظمین کے مطابق 110 سے زائد ممالک اور خطوں کے 10ہزار سے زیادہ صنعتی ماہرین، اسکالرز اور کاروباری شخصیات کانگریس میں شریک ہوں گی۔ کانگریس کے موقع پر فورمزاورملاقاتوں پر مشتمل متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا،جن میں ڈرونز اور کم اونچائی والی معیشت اور مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔
کم بلندی والی معیشت کا اقتصادی تصورکم اونچائی والی کی فضائی حدود پر انحصار کرتا ہے،جس میں جنرل ہوا بازی کے شعبے کاغالب کردار ہے۔ اس میں کم اونچائی کی پروازیں ، ہوائی سیاحت، مسافروں کی نقل و حمل، جنرل ہوابازی کی خدمات، سائنسی تحقیق وتعلیم اور دیگر اقتصادی شعبے شامل ہیں۔

Author