چینی صدر شی کا ماسکو میں کنسرٹ ہال میں تباہ کن دہشت گردحملے پر پوتن سے اظہارتعزیت

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے ماسکو اوبلاست میں ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گردی کے وحشیانہ حملے میں بھاری جانی نقصان پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اظہارِ تعزیت کیاہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں صدرشی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر صدمہ پہنچا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو اوبلاست میں ایک کنسرٹ ہال میں ایک سنگین نوعیت کا دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں بھاری جانی نقصان ہواہے۔
چینی صدر نے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے دہشت گردحملے کا نشانہ بننے والوں سے گہری تعزیت اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گردوں کےحملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے روسی حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Author