چین ، چھونگ چھنگ سے پہلی مرتبہ بیریم کلورائیڈ کی برآمد شروع

چھونگ چھنگ: چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی نے بیریم کلورائیڈ کی پہلی کھیپ اٹلی کے شہر جینوا کےلیے روانہ کی ہےجس سے یہ کیمیکل برآمد کرنے والا چین کا پہلا اِن لینڈ شہربن گیا ہے۔
چھونگ چھنگ کے وان ژو کسٹمز کے مطابق بیریم کلورائیڈ کی برآمدات کی پہلی کھیپ کا وزن 25 ٹن اور اس کی مالیت تقریباً 1لاکھ 40ہزار یوآن (تقریباً 19ہزار717 امریکی ڈالر) ہے۔
بیریم کلورائیڈ کا زیادہ تراستعمال موبائل فونز، گاڑیوں کی بیٹریوں، چپس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء میں ہوتا ہے، اس لیے عالمی مارکیٹ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ ایک خطرناک کیمیکل ہونے کی وجہ سے اس کی برآمد کے لیے مقامی کسٹم کے ذریعے سخت معائنہ درکارہوتا ہے۔
بیریم کلورائیڈ کا بنیادی خام مال وتھرائٹ ہے۔ جون 2023 میں، چھونگ چھنگ کی چھینگ کو کائونٹی میں تقریباً 12 کروڑ ٹن ذخائر پرمشتمل واتھرائٹ کی ایک بڑی کان دریافت ہوئی تھی۔
چھینگ کو کاؤنٹی کے مقامی حکام کےمطابق بیریم کلورائیڈ کی اگلی کھیپ جاپان اور جمہوریہ کوریا کو برآمد کیے جانے کی توقع ہے۔

Author