چین سے سربیا کے لئے مال بردار ٹرین کے نئے روٹ کا آغاز

شی جیا ژوآنگ: چین کے شمالی صوبے ہیبے کے دارالحکومت شی جیا ژوآنگ کو سربیا کے دارالحکومت بلغراد سے جوڑنے والی ایک نئے بین الاقوامی مال بردار ٹرین روٹ نے کام شروع کردیا۔
ہیبے انٹرنیشنل لینڈ پورٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجر گاؤ شیانگ کے مطابق مال بردار ٹرین ٹرین تقریباً 10 ہزار 200 کلومیٹر کا سفر 20 سے زائد روز میں طے کرے گی۔ یہ روٹ شی جیا ژوآنگ انٹرنیشنل لینڈ پورٹ سے شروع ہوکر چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں الاشنکو بندرگاہ سے گزرتے ہوئے سربیا میں ختم ہوگا۔
یہ چین کے بیجنگ- تیان جن-ہیبے خطے کو سربیا کے ساتھ منسلک کرنے والی پہلی چین- یورپ مال بردار ٹرین سروس ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) تعاون کے تحت نقل و حمل کی مدد فراہم کرے گی۔
ٹرین میں تقریباً 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کے سامان سے بھرے 110 بیس فٹ طویل مساوی یونٹس (ٹی ای یو) کنٹینرز لادے گئےہیں جس میں گاڑیوں کے پرزے اور مکینیکل آلات بھی شامل ہیں۔
گاؤ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی سروس بیجنگ-تیان جن- ہیبے خطے اور سربیا و وسطی اور مشرقی یورپ میں بی آر آئی میں شریک دیگر ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے میں ایک نیا راستہ مہیا کرے گی اوراس سے کاروباری مواقع مزید آسان بنانے سمیت معاشی ترقی میں پیشرفت میں مدد ملے گی۔

Author