ٹینشن میں رومانس کا الگ مزہ ہے ،فیصل قریشی

کراچی : اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ٹینشن میں رومانس کا الگ مزہ ہے ، پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں، یہ آتی اور چلی جاتی ہیں،بس خوش رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ انسانی زندگی میں کسی بھی صورتحال سے گزر رہا ہو لیکن اپنے آپ کو پریشان نہ ہونے دے کیونکہ یہ ذہنی تناﺅ ، پریشانی آج کے دور میں خاموش قاتل کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین کریں، ٹینشن میں رومانس کا الگ مزہ ہے، جب کوئی چیک نہیں آرہا، کچھ نہیں آرہا آپ خواہ مخواہ رومانس کئے جا رہے ہیں، یہ ہی صحیح ہے کیونکہ ماضی میں ایک وقت تھا جب کہتے تھے کہ سیگریٹ نوشی سے جلدی مرجاتے ہیں گوکہ سگریٹ نوشی صحیح نہیں ہے لیکن آج کے زمانے میں ٹینشن یا ذہنی دباﺅسب سے بڑا قاتل ہے۔انہوں نے مداحوں سے کہا کہ بس خوش رہیں پریشانیاں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔

Author