چین ،تمباکوکے سرکاری ادارے کے سابق نائب سربراہ کے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی سماعت

دالیان: چین کے تمباکو کے سرکاری ادارے کے سابق نائب سربراہ ہی ژی ہوا کے خلاف شمال مشرقی لیاؤ ننگ صوبے کے شہر دالیان کی ایک عدالت میں رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ کی جانب سے ہی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے تمباکو کے شعبے میں 1998 سے2023 کے درمیان اپنے مختلف سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کے آپریشنز ،کاروباری معاہدوں، اہلکاروں کی ترقی اور بھرتی کے معاملے میں دوسروں کو مدد فراہم کی اس کے بدلے میں94 کروڑ30 لاکھ یوآن (13 کروڑ28لاکھ ڈالر) سے زیادہ کی رقم اور جائیداد حاصل کی۔
عدالت میں پیش کیے گئے شواہد پر استغاثہ،ملزم اور اس کے وکلا نے جرح کی اور اپنے بیانات دیے۔حتمی بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کیا۔
مقدمے کی سماعت میں قانون سازوں، سیاسی مشیروں اور عام افراد سمیت 30 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Author