قرآن پاک آئینے کی طرح شفاف ہے، ول سمتھ

نیو یارک : ہالی ووڈ سٹار ول اسمتھ نے کہا ہے کہ قرآن پاک آئینے کی طرح شفاف ہے، گہرائی سے پڑھنے کے بعد غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ہالی ووڈ سٹار ول سمتھ نے بتایا کہ میرے لئے گزشتہ دو سال ایک مشکل وقت تھا جس دوران میری توجہ روحانیت کی تلاش میں گزری ،میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھ لیں، یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا۔ول اسمتھ نے بتایا کہ مجھے سادگی پسند ہے، گزشتہ برس رمضان المبارک میں قرآن پاک کو حرف بہ حرف پڑھا ، قرآن بہت واضح اور آئینے کی طرح شفاف ہے، گہرائی سے پڑھنے کے بعد غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں حضرت موسی اور ان کے تجربات کو پڑھ کر حیران رہ گیا جس سے متاثر ہوا ۔انہوں نے کہا کہ تین مقدس کتابیں توریت ،بائبل اور قرآن ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، تینوں ایک ہی کہانی کی طرح ہیں،ہم قرآن پاک پڑھتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوسکتے۔بتایا گیا کہ ابراہیم علیہ السلام انبیاء کے والد ہیں ان کی نسل سے اسماعیل اور اسحاق آئے، سلسلہ نبوت کی پوری تصویر کو سمجھنا بے حد خوبصورت تھا۔

Author