چینی سائنس دانوں نے ہڈیوں کی نس میں زخم کا نیا علاج تیار کرلیا

شنگھائی: چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے ہڈیوں کی نس میں زخم کے علاج کےلئے غیر نامیاتی بائیوسیرامکس پرمبنی ایک ملٹی سیلولرڈھانچہ تیار کرلیا ہے۔
ہڈیوں کے نس کے زخم میں مبتلا مریضوں کی زندگی میں کمی کی ایک وجہ ہڈیوں کی حرکات کا محدود ہونا ہے جو قدرتی ساخت کو نقصان پہچنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے چینی اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف سیرامکس (ایس آئی سی) کی تحقیقی ٹیم نے مینگنیز سلیکیٹ (ایم ایس) نینو ذرات کو نس/ ہڈیوں سے متعلق خلیوں کے ساتھ ملا کر ایک امیونوموڈیلیٹری ملٹی سیلولر ڈھانچہ تیار کیا تاکہ ہڈیوں کی نس کی مربوط بحالی ممکن ہوسکے۔
اس ڈھانچہ نے نہ صرف وٹرو میں مختلف حیاتیاتی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا بلکہ گھومتے کف زخم کا شکارمختلف جانوروں کے ماڈلز میں مدافعتی انتظام ، ملٹی ٹشو انضمام کی بحالی اور حرکات کے افعال کی بحالی بھی حاصل کی۔
ایس آئی سی سے وابستہ اور تحقیقی ٹیم کے قائد وو چھنگ تائی نے کہا کہ یہ مطالعہ ہڈیوں کی نس اور دیگر ٹشو انٹرفیس کی مدافعتی ماڈیولیشن اور مربوط بحالی کے حصول سے متعلق ایک نیا تصور پیش کرتے ہیں۔
یہ تحقیق جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہوئی ہے۔

Author