چین میں ریلے سیٹلائٹ چھوئے چھیاؤ -2 کو خلاء میں بھیجنے کی تیاری

وین چھانگ ، ہائی نان: چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی لانچ مرکز کےلانچنگ مقام پر ریلے سیٹلائٹ چھوئے چھیاؤ -2 اور لانگ مارچ-8 وائی 3 کیریئر راکٹ کا امتزاج اتوار کومنتقل کردیا گیا۔
چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق سیٹلائٹ اگلے چند روز میں مناسب وقت پر خلاء میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔
ریمووایبل لانچ پیڈ پر موجود سیٹلائٹ اور راکٹ کے امتزاج کو صبح کے اوقات میں لانچ مقام کی عمودی تجرباتی عمارت سے باہر منتقل کرکے محفوظ طریقے سے اسے لانچنگ مقام پہنچا دیا گیا۔
چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق خلاء میں بھیجنے سے قبل راکٹ کی جانچ پڑتال، مشترکہ آزمائشی امور اور ایندھن بھرنے کے کام سر انجام دیئے جائیں گے۔
چھوئے چھیاؤ -2 یا میگ پائی برج -2 چین کے چاند پر مشاہدات پروگرام کے چوتھے مرحلے میں ریلے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہوئے چھانگ ای 4 ، چھانگ ای -6 ، چھانگ ای -7 اور چانگ ای -8 مشنز کو مواصلاتی خدمات مہیا کرے گا۔

Author