چینی مشن چھانگ ای- 6 کے لیے کیریئرراکٹ کو لانچنگ سائٹ پر پہنچادیا گیا

بیجنگ: چاند پرتحقیق کے چینی مشن چھانگ ای- 6 کے لیے کیریئر راکٹ جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ لانچنگ سنٹر پر پہنچادیا گیا۔
چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) نے جمعہ کو بتایاکہ لانگ مارچ-5 وائی 8 کیریئرراکٹ اورتحقیقی مشن کو لانچنگ سائٹ پر اسمبلی اور جانچ کے مراحل مکمل کیے جائیں گے،تحقیقی مشن کو پہلے ہی سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔
چھانگ ای- 6 کو رواں سال کی پہلی ششماہی میں لانچ کیاجائے گا۔ یہ مشن چاند کے دور دراز کے علاقے سے نمونے جمع کرے گا جو انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔

Author