شروع میں اپنا نام پسند نہیں تھا، ہر گانے میں نام آنے سے الجھن ہوتی تھی، صنم سعید

کراچی : اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ صنم سعید نے کہاہے کہ شروع میں اپنا نام پسند نہیں تھا، ہر گانے میں نام آنے سے الجھن ہوتی تھی۔نجی ٹی وی شو میں شو ہر محب مرزا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ شروع میں مجھے اپنا نام پسند نہیں تھاکیونکہ میرا نام تقریبا ہر بھارتی گانے میں آتا تھا، ہر کوئی میرا نام لے کر گانا گاتا تھا، جو برا لگتا تھا۔اس دوران محب مرزا نے ہنستے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے بھی آپ کا نام میرے صنم درج ہوتا ہے، اس پر صنم سعید بھی ہنس پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ رکشوں کے پیچھے، ہر جگہ نام کے استعمال سے الجھن تھی تاہم اب مجھے اپنا نام اچھا لگنے لگ گیا ہے۔

Author