چین کی جانب سے موسم بہار کی کاشتکاری میں مدد کے لیے 83 کروڑ یوآن مختص

بیجنگ: چین نے رواں سال موسم بہارکی کاشتکاری میں مدد کے لیے 83 کروڑیوآن (11 کروڑ69 لاکھ ڈالر) مختص کیے ہیں۔
یہ فنڈ وزارت خزانہ اور وزارت زراعت ودیہی امور کی جانب سےمشترکہ طور پر مختص کیا گیاہے۔
فنڈ کا استعمال آفات سے بچاؤ اور دوبارہ بوائی سے متعلق امداد کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح کے 12علاقوں بشمول جیانگ سو، آنہوئی، ہینان، ہوبے اور ہونان میں زراعت، مویشی پالنے اور ماہی گیری سے متعلق سہولیات کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Author