پاکستان میں پہلی بار دو مریضوں میں جگر پیوند کاری ،لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد : پاکستان میں پہلی بار دو مریضوں میں جگر کی پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کرلی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں دو مریضوں میں جگر کی پیوند کاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کی کامیاب کی گئی ہیںپی کے ایل آئی لاہور کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا کہ راولپنڈی کے برین ڈیڈ مریض کے اعضاء سے7افراد کی جان بچائی گئی ہے ، عزیربن یاسین کے اعضا بشمول جگر، لبلبہ،گردے اور آنکھیں اتوار کی رات نکالے گئے تھے۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ 32 سال کے عزیر بن یاسین کا جگر ایک بچے اور جوان شخص میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے جبکہ عطیہ کردہ لبلبہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ عطیہ کردہ آنکھیں اور گردے راولپنڈی کے 4مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کے عطیہ کردہ اعضاء سے7سے 10لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ اعضاء کے عطیات نہ ملنے سے جاں بحق ہو جاتے ہیں، اگر لوگ اعضاء عطیہ کرنا شروع کر دیں تو بہت سے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

Author