غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، فلم’جوکر’کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر عطیہ کردیا

لندن: ہالی ووڈ اداکار جیکوئن فینکس نے بلاک بسٹر فلم جوکر کا دستخط شدہ پوسٹر غزہ کو عطیہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلمی صنعت سے منسلک خواتین فلمسازوں اور فلمی صحافیوں کے گروپ نے غزہ کیلئے برطانیہ کی خیراتی طبی امداد میں عطیات جمع کئے ہیں۔سنیما فار غزہ کے نام سے شروع مہم میں ہالی ووڈ سے وابستہ معروف شخصیات نے اپنی قیمتی اور منفرد اشیا عطیہ کیں، اس نیلامی کی مد میں غزہ فنڈز کیلئے تقریبا 3لاکھ سے زائد ڈالرز اکٹھے کئے گئے ہیں۔نیلامی میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکوئن فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم جوکر کے دستخط شدہ پوسٹر غزہ کیلئے عطیہ کئے ،ہالی ووڈ فلم دی زون آف انٹرسٹ کے ہدایتکار جوناتھن گلیزر نے اپنی فلم کے سات پوسٹرز بھی غزہ کیلئے عطیہ کئے ہیں۔

Author