کوارڈنیٹر انسداد پولیو پروگرام پاکستان ڈاکٹرشہزاد بیگ دنیا کے100بااثرافراد کی فہرست میں شامل

نیو یارک: پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو دنیا کے 100 با اثر افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائم میگزین نے 2024ء کے با اثر عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی ۔پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو بھی دنیا کے100 با اثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈنیٹر ہیں ان کی عالمی سطح پر نامزدگی پولیو خاتمے کیلئے کوششوں کا اعتراف ہے۔ٹائم میگزین کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگانے کیلئے 4لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں۔
شہزاد بیگ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پولیو کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 2023ء میں صرف 6بچے پولیو سے متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ اس سے قبل نائیجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کیلئے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ، ان کی کوششوں سے نائیجیریا کو 2020ء میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا تھا۔

Author