مریم نور نے جَلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا

اداکارہ مریم نور نے اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا۔ اداکارہ نے نئی پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بھی اپنی خوشی میں شامل کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاپوسٹ میں ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں ہاتھوں میں نومولود کے پیر دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ستمبر 2024 کی تاریخ درج ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دعاؤں کی التجا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔انہوں نے نظرِ بد سے محفوظ رہنے اور دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔مریم نور کی اس پوسٹ کے مطابق وہ جلد ہی ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنے کو تیار ہیں اور ان کے ہاں رواں سال ستمبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Author