عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ویڈیو شیئر کردی

کراچی: اداکار عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ویڈیو شیئر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عمران عباس نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ رمضان المبارک کی اس 27ویں رات میں سب سے قیمتی تحفہ جو میں مداحوں کی خدمت میں پیش کرسکتا ہوں وہ یہ قصیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قصیدہ بردہ شریف کی مکمل ویڈیو کا لنک پروفائل کے بائیو میں موجود ہے۔مداح عمران عباس کی دل کو چھوتی آواز کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

Author