اوگرا نے تیل قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کردی

اسلام آباد: اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئل ریفائنریز کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا لیکن آئل پرائسز ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا ،آئل ریفائنریاں سمجھدار اسٹیک ہولڈرز ہیں ،سنجیدہ رویئے اختیار کریں۔

Author