کراچی، ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی، 11زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی: کراچی میں کار ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب 26نمبر سٹریٹ پر ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور جابر کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانے منتقل کردیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ غلط سمت سے آنیوالی گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

Author