رشوت لینے کا شبہ ،روسی نائب وزیر دفاع گرفتار، تحقیقات شروع

ماسکو : روسی نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کورشوت لینے کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کورشوت لینے کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا،روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے تاہم روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی۔واضح رہے کہ 48سالہ تیمور ایوانوف کو2016ء میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا وہ سائبرنیٹکس اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روسی سکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔وزارت دفاع میں کام کرنے سے قبل وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔

Author