ایرانی صدر اور شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، پوری قوم آپ کے دورے کا خیر مقدم کرتی ہے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تعاون بڑھانے ، تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس آمد پر مسلح افواج کے دستوں نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایرانی صدر کیساتھ تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا۔

Author