خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اسی طرح ایک اور مقابلے میں ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Author