ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

اسلام آباد : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، اعلی سطحی وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلی حکام اور تاجر شامل ہیں گے۔ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ترجمان دفتر ترجمان کے مطابق ایرانی صدر دورے کے دوران وفد کے ہمراہ اعلی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، رابطے، توانائی اور زراعت سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں عوامی سطح پر رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔دورے کے دوران دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر دورے کے دوران لاہور اور کراچی بھی جائیں گے۔ بیان کے مطابق ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ایرانی صدر کا استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فردا فرداکابینہ اراکین ودیگراعلی حکام سے ملے۔واضح رہے کہ 2017ء کے بعد کسی ایرانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

Author