تائیوان ،7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی

تائی پے: چین کے علاقے تائیوان میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی،7 افراد ہلاک جبکہ700 سے زائد زخمی ہوگئے ،سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان کے مشرقی حصے میں 7.4شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تائیوان کے ہوالیان شہر سے 18 کلومیٹر جنوب میںتھا جس کی زیر زمین گہرائی15.5کلومیٹر تھی ،زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس نے جاپان کے جنوبی جزیروں کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلاء کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔حکام نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔زلزلے سے اب تک 7افراد کی ہلاک جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔زلزلے کے بعد علاقے میں کئی آفٹر شاکس آچکے ہیں اور آئندہ ن چند دنوں میں علاقے میں مزید آفٹر شاکس کا خطرہ ہے جن کی شدت 7درجے تک ہو سکتی ہے۔

Author