کولمبین صدر کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا حکم

کولمبیا: کولمبین صدر نے فلسطین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سفارتی اقدامات کرتے ہوئے سفارتخانہ کھولنے کا حکم دیدیا۔عرب میڈیا کے مطابق کولمبین صدر نے کولمبین حکام کو سفارتخانہ رام اللہ میں کھولنے کا حکم دے دیا۔
کولمبین صدر نے گزشتہ سال فلسطینی سفیر رؤف المالکی کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا جبکہ کولمبیا نے رواں ماہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔کولمبین صدر نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا تھا اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، سعودی عرب کی جانب سے مغربی ممالک کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا تھا جبکہ امریکی صدر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل کو جلد بازی قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جرائم کی عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔

Author