دنیا کا معمر ترین شخص 114سال کی عمر میں انتقال کر گیا، وینزویلا کے صدر کا اظہار افسوس

کراکس: دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا کو دو سال قبل 4فروری 2022 کو دنیا کا عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا ،اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253دن تھی۔وینزویلا کے حکام اور پیریز مورا کے رشتہ داروں نے گزشتہ رات ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پیریز مورا کی موت پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایکس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں ہمیشہ کیلئے ہم سے دور ہو گئے ہیں۔

Author