کینیا ،آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

نیروبی: کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے نتیجے میں آرمی چیف جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10فوجی افسران ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا سمیت 10فوجی افسران ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ملٹری چیف وافسران کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ٹی وی پر قوم سے خطاب میں حادثے پر تین روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیا کی دفاعی افواج کے دیگر 9اعلی فوجی افسران کے ہمراہ دارالحکومت نیروبی سے شمالی علاقوں کے عسکری دورے اور ایک سکول کی تزئین و آرائش کا معائنہ کرنے کیلئے روانہ ہوئے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کی تقریبا تمام ہی اعلی فوجی قیادت کی ہلاکت کے پیش نظر ملکی دفاعی معاملات پر قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیا کا ملٹری ہیلی کاپٹر مغربی پوکوٹ کاؤنٹی سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر گیا تھا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Author