نیپرا کا بجلی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کی طلب میں فروری تک مجموعی طور پر 12فیصد کمی آئی، طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی اور سی پی پی اے کمرشل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا پرپوزل جمع کروا دیں، بجلی نرخوں میں 60فیصد کیسپٹی پیمنٹس ہیں جو عالمی معیار سے بہت زیادہ ہیں۔نیپرا اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ قانونی دائرے میں رہ کر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیپسٹی پیمنٹ کو کم کرنے پر بھی کام کرے۔ واضح رہے کہ موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 2روپے 75پیسے فی یونٹ ہے۔

Author