سجاول، کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

کراچی : سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے سجاول میں کنویں کی کھدائی کے دوران 12لاکھ 40ہزار سٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے جس سے ملکی ٹائٹ گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100فیصد ملکیت ہے۔او جی ڈی سی ایل نے سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا ہے۔

Author