سفارتخانے میں فورسز کے چھاپے ،میکسیکو نے ایکواڈور سے سفارتی تعلقات معطل کردیئے

میکسیکو : میکسیکو نے سفارتخانے میں فورسز کے چھاپے کے بعد ایکواڈور سے سفارتی تعلقات معطل کردیئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو نے ایکواڈور کی سپیشل فورسز کی جانب سے دارالحکومت کوئیٹو میں واقع میکسیکو کے سفارتخانے میں چھاپہ مار کر سیاسی پناہ لینے کیلئے موجود ایکواڈور کے سابق نائب صدر جارج گلاس کو گرفتار کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایکواڈور سے سفارتی تعلقات معطل کردیئے ہیں۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے نے جارج گلاس کو سیاسی پناہ کی پیشکش کی تھی اور انہیں ملک سے بحفاظت واپسی کا راستہ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔دوسری جانب ایکواڈور کے صدارتی دفتر سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ ایکواڈور ایک خودمختار قوم ہے ،ہم کسی مجرم کو آزاد گھومنے کی اجازت نہیں دیں گے۔علاوہ ازیں میکسیکو کے صدر نے ایکس پر جاری بیان میں سکیورٹی فورسز کے سفارتخانے میں زبردستی گھسنے اور سابق نائب صدر کی گرفتاری کو اپنے ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

Author