برازیل، عدالت میں نوجوان کی والد کے قاتل پر فائرنگ، ملزم بچ گیا

برازیلیا : برازیلی عدالت میں نوجوان نے والد کے قاتل پر فائرنگ کردی تاہم ملزم معجزانہ طور پر بچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ایک عدالت میں دوران سماعت نوجوان نے اپنے والد کے قاتل کو فائرنگ کردی تاہم 6 گولیاں چلنے کے باوجود ملزم معجزانہ طور پر بچ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے گولیاں ختم ہونے پر بندوق کا دستہ ملزم کے سر پر دے مارا ، فائرنگ کے دوران جج اور جیوری کے اراکین نے ڈیسک کے نیچے چھپ کر جان بچائی جبکہ کمرہ عدالت میں موجود دیگر افراد بھاگ نکلے ،پولیس نے ملزم کو پکڑ کر جیل میں بند کردیا ہے۔

Author