لفظ ’آنٹی‘ بہت برا لگتا ہے، کسی کو یہ لفظ نہیں کہنے نہیں دیتی: اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پسند کوئی انہیں آنٹی بولے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ لفظ’ آنٹی اور آپا’ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عمر میں بڑے اداکار بھی آپا کہتے ہیں جس پر میرا خیال ہے کہ وہ احترام کے زمرے میں بولتے ہیں۔ادکارہ نے مزید کہا کہ مجھے آنٹی لفظ بہت برا لگتا ہے، میں کسی کو آنٹی کہنے بھی نہیں دیتی اور بولتی بھی ہوں کہ مجھے آنٹی نہ بولیں۔

Author