ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 16 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد : ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافے سے 16 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر سے قبل ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.96فیصد اضافے کیساتھ 29.45فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عرشے کے دوران 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،رواں ہفتے ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں11 روپے اور زندہ مرغی فی کلو 13روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے،پیاز3روپے، لہسن 4روپے بیف اور مٹن 7روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے ہیں،چاول، برانڈڈ گھی، پٹرول، کپڑے اورجوتے بھی مہنگی ہونیوالی اشیاء میں شامل ہیں۔شماریات بیورو کے مطابق رواں ہفتے آٹے کا 20کلو والا تھیلا 70روپے تک سستا ہوا،جبکہ انڈوں میں فی درجن 6روپے تک کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دال مسور، دال مونگ، چینی، آلو، کیلے سستے ہوئے ہیں جبکہ22اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Author