روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غورشروع کردیا

ماسکو: روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پرغور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پرغور شروع کردیا ہے،کریملن ترجمان کے مطابق طالبان افغانستان میں ڈی فیکٹو اتھارٹی ہیں ان کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت اور مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان کو کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر کام کررہے ہیں۔ معاملے پر روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ ملک کی اعلی سیاسی قیادت کرے گی۔

Author