ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا

آج کاروبار کے آغاز سے انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 647 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 66 ہزار ,796 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Author