روانڈا کا نیا جنم — نسل کشی کے ماحول سے ایک متحد قوم سر اٹھانے لگی(تیسرا)

روانڈا کی نسل کشی کے بعد ملک نے ان تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کی جس نے قوم کو پاش پاش کر دیا تھا۔ مستحکم سیاسی منظر نامے، امن و امان کی بہتر صورت حال اور شفاف طرز حکمرانی کے عزم کے ساتھ روانڈا نے حالیہ برسوں میں قابل ذکر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔