روانڈا کا نیا جنم، نسل کشی کے ماحول سے ایک متحد قوم سر اٹھانے لگی(دوسرا)

ہوٹس اور ٹوٹسی قبائل طویل عرصہ سے روانڈا میں گھل مل کر رہتے رہے ہیں۔ تاہم 19 ویں صدی کے اواخر میں یورپی نوآبادکاروں کی آمد کے بعد دونوں قبائلی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی کو دھچکا لگا۔ ناک کی اونچائی اور چوڑائی جیسے معمولی اختلافات ان نوآبادکاروں کے لیے صںفی امتیاز کا باعث بننے لگے۔