سعودیہ نے ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی زائرین حج کے معاہدے کی منظوری دیدی

ریاض: سعودی عرب نے ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی زائرین حج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی حج وعمرہ زائرین کیلئے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دیدی گئی ، حج 2024کیلئے پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان کیلئے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد بھی ایک لاکھ 79ہزار تھی تاہم کورونا وباء کے اثرات ،مہنگائی کے باعث حج درخواستوں کی تعداد کم رہی تھی۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی کے مطابق 2024کیلئے حج پیکیج 10لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔

Author