نبی کریمﷺ کی ہجرت واقعات پرمبنی پہلی نمائش کا آغاز

ریاض : سعودی عرب میں نبی کریمﷺ کی ہجرت واقعات پرمبنی پہلی منفرد نمائش کا آغازکر دیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں شاہ عبدالعزیزسنٹرفار ورلڈ کلچر’ اثرا’ کے تعاون سے نیشنل میوزیم میں حضورۖ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے جو 30 دسمبر تک جاری رہے گی، نمائش میں ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلزاورتھری ڈی سکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے۔
ہجرت مدینہ کے بعد ہی ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی گئی ،واقعے کے بعد سے ہجری تقویم کا آغازہوا،نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے جوعمومی طورپراسلامی تہذیب کی فراوانی اورخاص طورپرپیغمبر اسلامۖ کے ورثے کے تنوع کی عکاسی کرتی ہیں ۔
سعودی ودیگرغیرملکیوں کی بڑی تعداد نمائش دیکھنے نیشنل میوزیم کا رخ کررہی ہے۔

Author