سرکاری سکیم پر حج ،97ہزار روپے فی کس واپسی کا اعلان

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم پر حج کرنے والوں کو 97ہزار روپے فی کس واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مزید 12ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہر حاجی کو 97ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپسی پیر سے شروع ہو جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق منی میں جگہ نہ ملنے ،ٹرین کی سہولت سے مستفید نہ ہونے والے 22ہزار 600حاجیوں کو 21ہزار روپے فی کس ،مدینہ منورہ میں مرکزسے باہر رہائش اختیار کرنے والے 18ہزار حاجیوں کو 14ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔

Author