چین نے پراسرار مظاہر کا مشاہدہ کرنے کے لیے نیاسیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

شی چھانگ: چین نے کائنات میں پراسرار مظاہر کا مشاہدہ کرنے کے لیے منگل کو ایک نیا فلکیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے جو کہ آتش بازی کی طرح چمکنے والے کائنات کے اس غیر معروف پہلو کے بارے میں مزید انکشافات کی کوشش کرے گا۔
ایکس رے کی نئی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے آئن سٹائن پروب (ای پی ) نامی سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ کے ذریعے ملک کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے منگل کی سہ پہر3بج کر3منٹ (بیجنگ ٹائم) پر خلا میں بھیجا گیا۔
تقریباً 1.45 ٹن وزنی اور ایس یو وی کے مکمل سائز میں سیٹلائٹ کنول کے پھول کی شکل میں ہے جس کی12 پتیاں اور 2اسٹیمن ہیں۔
ای پی مشن کے پرنسپل محقق اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی قومی فلکیاتی رصد گاہوں کے محقق یوآن ویمن نے کہا کہ یہ ابتک کا سب سے خوبصورت سیٹلائٹ ہے۔

Author