ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور 2بیٹیوں سمیت ہلاک

نیو یارک : ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور 2بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ہالی ووڈاداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں 10سالہ مدیتا اور 12سالہ اینک سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑان بھرتے ہی کچھ دیر بعد بحیرہ کیریبین میں گر گیا تھا ۔مقامی پولیس کے مطابق حادثے کے بعد غوطہ خور اور کوسٹ گارڈز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

Author