دنیاوآخرت کی فلاح نبی اکرمۖ کے احکامات پر عمل کرنے میں ہی ہے،مولانا محمد احسان نقشبندی

ڈسکہ(رانا قیصر)مولانا حافظ محمد احسان نقشبندی نے کہا ہے کہ دنیاوآخرت کی فلاح نبی اکرمۖ کے احکامات پر عمل کرنے میں ہی ہے،آپ ۖ کی تعلیمات سے انسانی زندگی کے ہر گوشے میں عظیم انقلاب برپا ہوا، ہمیں اپنی زندگی آپۖ کے اسوہ حسنہ پر گزارنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن میلاد مصطفیﷺ کمیٹی منڈیکی گورائیہ ڈسکہ کے زیراہتمام عظمت مصطفیۖ کانفرنس 23اکتوبربروز سوموار بعد از نماز عشاء نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد رمضان عطاری نے حاصل کی جبکہ حضورنبی کریمۖ کی بار گاہ عقیدت میں گلہائے عقیدت محمد ارسلان رضا گمھن،محمد احمدرضا،محمد دانیال، محمدزعمرعلی نے پیش کیا۔ کانفرنس کی نقابت قاری محمد اقبال عطاری نے کی جبکہ خصوصی خطاب مولانا حافظ محمد احسان اللہ نقشبندی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ہمیں اتباع رسولۖ کا درس دیتا ہے آقائے نامدارۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، دنیاوآخرت کی فلاح نبی اکرمۖ کے احکامات پر عمل کرنے میں ہی ہے،آپ ۖ کی تعلیمات سے انسانی زندگی کے ہر گوشے میں عظیم انقلاب برپا ہوا، ہمیں اپنی زندگی آپۖ کے اسوہ حسنہ پر گزارنی چاہئے، اسی میں ہمارے لئے نجات ہے۔ اس موقع پر خصوصی دعاء پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر صوفی سلامت علی (ننگل شریف)نے کرائی۔کانفرنس کے بہترین انعقاد پر پر اہل علاقہ ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ، محمد عثمان بھٹی، محمد رضوان بھٹی، محمد ارسلان بھی ، رانا عدیل،رضا مغل،مظہرعباس،عمر،عدنان مغل، احسن مغل،اسدبھٹی ،طہ اورجیدی ملک کو مبارک باد پیش کی۔

Author